ایبٹ آباد حولیاں میں پولیس اور مذہبی جماعت کے کارکنوں میں تصادم  

17 Oct, 2022 | 12:13 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ایبٹ آباد حویلیاں میں پولیس اور مذہبی جماعت کے کارکنوں میں تصادم،سر میں گولی لگنے سے انسپکٹر خان شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد حویلیاں میں پولیس اور مذہبی جماعت کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا، مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤکیا، جس کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

  پولیس نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کے لاٹھی چارج سے 12 کارکن زخمی ہوگئے اورایبٹ آباد حویلیاں شاہراہ ریشم میدان جنگ بن گیا ۔

ایبٹ آباد تصادم میں ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، چمبہ پل پر مذہبی جماعت کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث انسپکٹر خان سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

مزیدخبریں