خوبرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں اضافہ

17 Oct, 2021 | 10:39 PM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک ) معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں، اداکارہ کو   آج منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہو سکیں۔
  بھارتی میڈیا کے مطابق   بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے  جیکولین فرنینڈس کو آج منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونے  کی وجہ سے پیش نہ ہوسکیں۔

  یہ تیسری مرتبہ ہے کہ اداکارہ  بھارتی ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہوسکیں جس کے بعد ای ڈی نے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں جیکولین فرنینڈس کی طلبی کا نیا نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو پیش ہو کر کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا۔

   
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 

مزیدخبریں