ڈینگی کے بڑھتے  کیسز  کے پیش نظر حکومت کا اہم اقدام

17 Oct, 2021 | 09:12 PM

Imran Fayyaz

(عظمت اعوان) شہر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت نے اہم قدم اٹھا لیا ۔

  ڈینگی کے وار میں تیزی کا سلسلہ جار ی ہے،شہر میں ڈینگی کے335نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے،ہسپتالوں میں ڈینگی کے799مریض زیرعلاج ہیں،رواں سال ابتک ڈینگی کے4874کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری ہیلتھ عمران سکندر کے مطابق  شہر میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کیلئے403بیڈزبڑھادیئے گئے  ہیں،مریضوں کیلئے بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیاگیا جس کے بعد ڈینگی کےمریضوں کیلئےکل بستروں کی تعداد1560 ہوگئی۔گزشتہ روز لاہورمیں 76113 ان ڈور مقامات کو چیک کیاگیا،انسداد ڈینگی ٹیموں نے 10412 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ شہر میں1563 ان ڈور، آؤٹ ڈور مقامات سےلاروا تلف کیاگیا۔

مزیدخبریں