(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا میں کترینہ کیف اور وِکی کوشل کے درمیان کئی عرصے سے قریبی تعلقات قائم ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں صحافیوں نے وِکی کوشل سے اداکارہ کترینہ کیف سے منگنی کرنے سے متعلق سوالات کئے۔ قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وِکی کوشل اور کترینہ جلد شادی کر لیں گے جب کہ ان کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔
بالی وڈ اداکار وِکی کوشل نے صحافیوں کی جانب سے کترینہ کیف کےساتھ منگنی سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب افواہیں ہیں جو میڈیا میں پھیلائی گئیں، میں بہت جلد منگنی کروں گا، اس کیلئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہوں، منگنی کی اطلاع سب کو مل جائے گی۔