اژدھے سے کھیلتے ہوئے کمسن بچے کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ ویڈیو دیکھیں

17 Oct, 2021 | 06:00 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بچے پالتو جانوروں کے شوقین ہوتے ہیں، مگر کوئی بھی والدین اپنے بچوں کی تقریح کے لئے سانپ نہیں پالتا،سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو چونکا دیا، ویڈیو میں ایک کمسن بچہ بڑے اژدھے کے ساتھ کھیل رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک دو سالہ بچے کو دکھایا گیا جو کہ باغچے میں پڑے تقریباً 12،10 فٹ کے بڑے اژدھے کو کھینچ رہا ہے، انسٹاگرام پر' میٹ رائٹ' نام سے بنانے اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا،کمسن بچے پرسکون اور بے کسی خوف کے دنوں ہاتھوں سے اس کو پکڑ کر باغچے  سے باہر نکالنے کی کو شش کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اژدھا لکڑی کے بنے ستون سے سہارا لیتے ہوئے اپنے آپ کو بچے کی گرفت سے بچا رہا ہے،بچے کے پاس موجود 'رائٹ' جو کہ اس کا والد ہے وہ بھی موجود ہے اور وہ اس کو باہر نکالنے کا کہہ رہا ہے،بچے نے اپنی پوری طاقت کو استعمال کیا مگر وہ اس کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکا، ویڈیو کے کیپشن میں 'رائٹ' نے لکھا کہ'رسی پکڑنا سیکھا رہا ہوں'۔

کمسن بچے نےایک دم اژدھے کو چھوڑا اور بھاگ کر اپنے والد کی جانب لپکا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ معصوماً لہجے میں انداز میں یہ کہہ رہا ہے کہ وہ یہ نہیں کرسکتا( o no)۔

یاد رہے کہ سانپ عموماً زہریلے ہوتے ہیں جو کہ انسانوں کو اپنا سب سے بڑا دشمن تصور کرتے ہیں، وائرل ہونے والی ویڈیو سامنے آنے پر صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ملے جلے کمنٹس کئے جبکہ کچھ نے بچے کی اس بہادری کو سراہتے ہوئے تعریفی الفاظ بھی کہے۔

مزیدخبریں