شادی کی تقریب میں خاتون اور معصوم بچے کو گولی لگ گئی

17 Oct, 2021 | 04:49 PM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)تھانہ شفیق آباد کی حدود میں فائرنگ سے خاتون اور بچہ زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب میں ہوئی، فائرنگ کرنیوالے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، فائرنگ سے سات سالہ ایان اور والدہ آصفہ نصیر زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی، شہری آصف گجر کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، میرے بھتیجے سلطان کی رسم جاری تھی، فائرنگ ٹینٹ کی دوسری طرف سے کی گئی، فائرنگ کرنیوالے شخص کا چہرہ نہیں دیکھ سکے، زخمی ہونیوالی خاتون میری بیٹی اور بچہ نواسہ ہے۔

مزیدخبریں