آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام، شہباز شریف کا ردعمل آگیا

17 Oct, 2021 | 01:32 PM

Arslan Sheikh

عمر اسلم: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس لے حکومت نے مہنگائی پہلے کردی۔

میاں شہبازشریف کا کہناتھاکہ وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے جتنی دلچسپی لی، شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے۔ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا، تین سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا اور چینی کی قیمت اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ہوئے؟۔

قوم کو بتایا جائے جبکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 2015 میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، ان پر عمران نیازی تنقید کیا کرتے تھے۔
 شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیٖغام میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی کے نتیجے میں مسلسل مایوسی وانتشار پھیلا کر ریاست اور اس کے شہریوں کے درمیان رشتے کو کمزور کررہی ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان، اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) پر مفاہمت میں ناکام رہے ہیں اور اب تک 6 ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکا۔ سیکرٹری خزانہ آئندہ چند روز تک واشنگٹن ڈی سی میں قیام کریں گے تاکہ مفاہمت اور ایم ای ایف پی پر اتفاق رائے کے لیے آخری کوشش کرسکیں اور ای ایف ایف پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر منظوری کی راہ ہموار ہو۔

مزیدخبریں