کورونا پابندیاں ختم، مسجد الحرام کونمازیوں کیلئےمکمل کھول دیا گیا

17 Oct, 2021 | 11:40 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : کورونا  کی صورتحال میں بہتری، کیسز میں کمی  کے بعدسعودی حکومت نےمکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو نمازیوں کیلئےمکمل طور پر کھول دیا۔

 مسجد الحرام کو نمازیوں اور زائرین کے لیے صبح فجر سے معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔کورونا  کی صورتحال میں بہتری کے  بعد مسجد الحرام کی رونقیں بحال ہونے لگیں ۔  ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانےوالے افراد حرمین شریفین میں داخل ہو سکتے ہیں۔ زائرین  کے لیے حرمین شریفین میں ماسک پہننا اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور ‏‏زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک لازمی ہوگا۔ عبادات کےدوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم  کر دی گئی ہے ۔ نمازیوں کو  نماز  کے لیے بغیر سماجی فاصلے  کے صف بندی کی اجازت ہوگی۔ تقریباً ایک سال بعد خانہ کعبہ کے گرد کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب  سے جاری نئے احکامات کے بعد سماجی فاصلے کیلئےلگائے گئےنشانات بھی اتاردیئےگئے۔پابندیاں ختم ہونےکےبعد مطاف میں زائرین کو بغیر سماجی فاصلےکےطواف کی بھی اجازت  مل گئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے اثرات میں کمی کے بعد ضوابط میں بتدریج نرمی لانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں