(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں ایک خاتون کے ہاں سات جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں 4 بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نومولود بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے سات بچوں کو جنم دیا ہے، خاتون کا علاج صحت انصاف کارڈ پر کیا گیا ہے۔خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں چار بیٹے اور تین بیٹاں شامل ہیں جبکہ خاتون پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں ہے۔رپورٹس کے مطابق ماں اور بچے صحت مند ہیں۔