انتظار کی گھڑیاں ختم، فنی تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان 

17 Oct, 2020 | 11:01 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے اپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر، ڈپلومہ ڈریس ڈیزاینگ اینڈ ڈریس میکنگ، ڈپلومہ ان کامرس اور میٹرک ٹیک اینڈ میٹرک ووکیشنل کے پہلے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے اپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئر کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ڈپلومہ ڈریس ڈیزاینگ اینڈ ڈریس میکنگ، ڈپلومہ ان کامرس اور میٹرک ٹیک اینڈ میٹرک ووکیشنل کے پہلے سالانہ امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

امتحان میں ایک لاکھ ستر ہزار سات سو چھبیس طلبا وطالبات نے حصہ لیا تھا۔ کورونا نائن ٹین پروموشن پالیسی کے تحت ایک لاکھ پندرہ ہزار گیارہ طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ بیس ہزار سات سو پچھتر امیدواران پروموشن پالیسی میں فال نہ کر سکے۔ 

مذکورہ فال نہ کرنیوالے طلباء کا سپیشل امتحان دسمبر میں لیا جائے گا۔ اسپیشل امتحان کیلئے بورڈ تمام طلباء کو رولنمبر سلپس جاری کر چکا ہے۔  

مزیدخبریں