( سٹی 42 ) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم، سب سے زیادہ ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گئی، پولیس کا کہنا ہےکہ گاڑی نےشہر میں 160 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔
پولیس کے مطابق ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اسی سلسلے میں ایک گاڑی کو شمالی چھاؤنی کےعلاقے میں روکا گیا، جس کو ٹریفک وارڈن نے اپنے ای چالان ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا تو پتہ چلا کہ گاڑی ایک سو ساٹھ بار ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔