پنجاب حکومت کا عوام کو خوش کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

17 Oct, 2020 | 05:02 PM

Sughra Afzal

(ریحان گل) پنجاب حکومت کا عوام کو خوش کرنے کے لئے اہم فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے فوری قیام کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو صوبے کے 17 اضلاع میں نئی یونیورسٹی بنانے کیلئے کام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کیلئے متعلقہ ضلع کے پوسٹ گریجوایٹ کالجز کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے یا سرکاری جامعات کے سب کیمپسز کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق پروپوزل بھی تیار کرنا شروع کردیا، ذرائع کے مطابق فوری طور پر 17 یونیورسٹیز کیلئے ڈھائی ارب روپے کی ضرورت ہے، یونیورسٹی قائم کرنے کے ابتدائی مراحل کیلئے فی یونیورسٹی 15 سے 20 کروڑ کی ضرورت ہے، جبکہ پالیسی کے مطابق تین سال کیلئے ہر یونیورسٹی کو ایک ارب روپے دینا پڑیں گے۔

  دوسری جانب ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا کی یونیورسٹیز کی امپیکٹ رینکنگ جاری کر دی، 85 ممالک کی 766 یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 23 یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں، جینڈر ایکوالیٹی کیٹیگری میں لاہور کالج کو پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  لاہور سمیت پنجاب بھر میں 61  یونیورسٹیاں ہیں، ان میں سے 35 سرکاری اور26 نجی شعبہ میں کام کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں