ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کے خطاب پر ارکان اسمبلی ناراض ،گروپنگ شروع

نواز شریف کے خطاب پر ارکان اسمبلی ناراض ،گروپنگ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گوجرانوالہ جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب اور اداروں پر تنقید سے ن لیگی ارکان قومی اسمبلی  شدید ناراض نظر آتے ہیں ،چہ مگوئیاں شروع کردیں۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی گوجرانوالہ تقریر پر کئی لیگی ارکان قومی اسمبلی شدید ناراض ہو گئے ۔ ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد ن لیگ کے اندر گروپنگ شروع ہو گئی ،نومبر کے پہلے ہفتے میں صوبائی،قومی اسمبلی میں بڑاناراض گروپ سامنے آسکتا ہے ،نوازشریف کی متنازعہ تقریر کے بعد13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کے آپس میں رابطے ہوئے ہیں،جس پر 13 لیگی ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے سخت ناراضگی کااظہارکیاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں مزید ارکان سے رابطے کرکے علیحدہ گروپ تشکیل دینے پر غورشروع کردیاہے۔

یاد رہے  گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں گیارہ جماعتوں کے رہنمائوں نے خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے،مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجابی میں تقریر کا آغاز کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے فیصلہ سنا دیا حکومت الواع، عمران خان آپ کہتے تھے سارے ادارے ایک پیج پر ہیں، خان صاحب صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی۔لاہور سے گوجرانوالہ تک عوام کا ایک ہی نعرہ تھا گو نیازی گو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی غیر جمہوری قوتوں کے خلاف لڑیں گے، ہم اس نظام کا مقابلہ کرنے نکلے ہیں اور اور عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، مہنگائی اور غربت کی بڑھتی شرح نے ملک کو دیوالیہ کر دیا، ہم تاریخی بیروزگاری، مہنگائی اور غربت کے خلاف نکلے ہیں، پی ڈی ایم کی شکل میں اس نظام کا مقابلہ کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج عمران خان کو لانے والوں کو بھی نواز شریف یاد آتا ہے ۔

جلسہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا لیکن اس خطاب کو کسی ٹی وی چینل پر نہیں دکھایا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer