سٹی42: شیخوپورہ کے طلباء و طالبات کے لیے اچھی خبر، ضلع بھر کے تمام اساتذہ اور ایجوکیشن سٹاف کے کرونا ٹیسٹ نیگٹو آگئے۔ ضلع بھر کے تمام اساتذہ اور ایجوکیشن سٹاف کے کرونا ٹیسٹ نیگٹو آگئے.
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے طلباء و طالبات کے لیے اچھی خبر دیکھنے کو آئی ہے، ضلع بھر کے تمام اساتذہ اور ایجوکیشن سٹاف کے کرونا ٹیسٹ نیگٹو آگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت شیخوپورہ نے اساتذہ اور سٹاف کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیے تھے جن کی لیبارٹری رپورٹ الحمد اللہ نیگٹو آئی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب بھرمیں مجموعی طور پر 130 نئے کورونا کیسز سامنے آئے اور 2 اموات ہوئیں، صوبےبھرمیں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 1ہزار 301 ہو گئی ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور69، ملتان 13، ننکانہ1،رحیم یارخان1، لودھراں1اور اٹک میں 2 کیسز سامنے آئے۔
صوبے میں اموات کی کل تعداد 2 ہزار 283 ہوچکی ہے، اب تک 14لاکھ 19 ہزار 284 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97ہزار2 ہو گئی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔