ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر مال، گھر کے کچن سے خون میں لت پت لاش برآمد

لوئر مال، گھر کے کچن سے خون میں لت پت لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور لوئر مال کے علاقے میں ا ندھے قتل کی واردات, عبدالرحمن نامی شخص کی لاش گھر کے کچن سے ملی، خون میں لت پت لاش دیکھ کر بھائیوں نے شور مچایا عبدالرحمن کے بھائیوں کے مطابق وہ ذہنی  مریض تھا اور خودکشی کی ہے،اطلاع ملنے پر پولیس کی  نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر  میں قتل جیسی وارداتوں کا ہونا معمول بن رہا ہے، آئے روز قتل کا کوئی نہ کوئی واقعہ رونماں ہورہا ہے،لرزہ خیز واقعات نے عوام میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے، لاہورکے علاقہ لوئر مال میں ا ندھے قتل کی واردات پیش آئی، عبدالرحمن نامی شخص کی لاش گھر کے کچن سے ملی، خون میں لت پت لاش دیکھ کر بھائیوں نے شور مچایا۔

گھر سے شور کی اچانک آواز آنے پر اہل محلہ کے لوگ گھروں نے باہر نکل آئے اور لاش دیکھ کر گھبرا گئے،لرزہ خیز واقعہ نے خواتین و بچوں میں خوف طاری کردیا،مقتول کے بھائیوں کا کہناتھا کہ عبدالرحمن ذہنی مریض تھا اور اس نے خودکشی کی ہے،قتل کے واقعہ کے فوراً بعد پولیس کی نفری کے ساتھ کرائم سین اور فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ٹیموں نے جائے وقوعہ سے  شواہد اکٹھے کرتے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کینٹ گول چکر کے قریب گھر میں گھریلو ملازمہ کی پراسرار ہلاکت ہوئی تھی، ملازمہ کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی۔والدہ نے کہا کہ بیٹی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جنرل ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیاتھا۔
اہلخانہ کے مطابق گھر کے مالکان نے بتایا کہ عظمیٰ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی ہے۔عظمیٰ کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کو شبہ ہے کہ اس کی بیٹی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer