قبر میں اتارتےنومولودہ زندہ ہوگیا

17 Oct, 2020 | 03:08 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) خدا ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، مشہور قول ہے کہ 'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' ڈاکٹروں نےنومولودہ بچے کو مردہ قرار دیا مگر جیسے ہی قبر میں اتارنے لگے تو بچے نے حرکت کی، آنکھیں کھول دیں اوررونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایسے بے شمار واقعات ہوچکے ہیں جن کو عقل سلیم ماننے کو تیار نہیں مگرتحقیقات اور اصل حقائق جاننے کے بعد ان پر یقین کرنا پڑتا ہے ایک ایسا ہی واقعہ رونماں ہوا جو ایک فلم یا ڈرامے کا سین لگ رہا مگر یہ حقیقی واقعہ پیش آیا،بنگلہ دیش میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

نومولودہ کی حالت بہتر نہ ہونے پر ڈاکٹروں کے پاس لایا گیا جہاں اور کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی،ڈھاکا میں سات ماہ کی حاملہ خاتون شاہین اختر نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا، بچے کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کے اہلخانہ کو بتایا کہ بچہ زندہ نہیں۔ڈاکٹر نے والد کو قریبی قبرستان میں نومولودہ کو دفنانے کا کہا۔

 غمزدہ باپ قبرستان گیا تو عملہ نے قبر کی قیمت زیادہ بتائی ، دوسرے فبرستان پہنچا تو قبر مل گئی، قبر کھودی گئی سب انتظامات ہوگئے جیسے ہی نومولودہ کو قبر میں اتارنے لگے تواس نے حرکت کی اور آنکھیں کھول دیں،جیسے دیکھا کر وہاں موجود لوگوں ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ بچے کو لے کر والد نے فوراً ہسپتال پہنچا۔تاہم جنرل وارڈ میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو دوسرے ہسپتال لے جانا پڑا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپتال میں زچہ وبچہ کا علاج جاری ہے دنوں کی جان بھی خطرے سے باہر ہے، بچے کے اہلخانہ سے اس موقع پر خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔
 

مزیدخبریں