سابق سربراہ پی آئی اے گرفتار

17 Oct, 2020 | 03:00 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کے سابق سربراہ اعجاز ہارون   اور ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا۔


24 نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اےاعجاز ہارون اور حنیف پٹھان پر مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔
 

دوسری جانب وزارت داخلہ کے مطابق بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 725 افراد موجود ہیں  اور جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کی کیٹیگری بی میں شامل 5 ہزار 807 افراد کے نام نکالنے کی سفارش کی  تھی۔

وزارت داخلہ کے مطابق بلیک لسٹ بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام محکموں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، جائزہ کمیٹی کا اجلاس 4 سال کی تاخیر سے وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے بعد ہوا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹریٹ کو طویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل افراد کے نام نکالنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ بریگیڈئیر اعجاز شاہ نے متعلقہ محکمے کو شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے اور جائزہ کمیٹی کے سال میں 2 بار  باقاعدگی سے کرنے کا بھی کہا ہے۔

مزیدخبریں