(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو بختاور شاہ نامی خاتون نے کھری کھری سنا دیں۔
کچھ روز قبل جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے منفرد جواب دیئے۔
ایک صارف نےجنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی، پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہےجس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارف خاتون بختاور شاہ نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں جنت مرزا کو کھری کھری سنادیں، کہتی ہیں کہ بی بی آپ بہتر صحت، تعلیم اور بنیادی ضروریات زندگی کیلئے جارہی ہیں اور یہ کچھ غلط بھی نہیں ہے، ہر کسی کو بہتری کیلئے سوچنا چاہیے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ یہ اسی طرح ہے کہ آپ اپنے شوہر کو کسی امیر اور خوش شکل آدمی کیلئے چھوڑ دیں اور بعد میں پہلے شوہر کو برا بھلا کہیں۔
خاتون نے مزید کہا کہ ہاں یہ بھی ہے کہ پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے، اسی لیے وہ آپ جیسے لوگوں کو فالو کرتے ہیں، آخر کیوں یہ جنت کو فالو کرتے ہیں؟ کیا اس نے کچھ ایجاد کیا ہے؟ کیا وہ صحت ، تعلیم یا انسانیت کی بہتری کیلئے کوئی تخلیقی کام کر رہی ہے؟ نہیں بالکل نہیں ، صرف اپنی چھچھورے پن سے بھرپور تصاویر 39 ایڈیٹنگ ایپلی کیشنز سے گزار کر آپ تخلیقی یا معاشرے کیلئے کار آمد نہیں بن جاتے ۔
مداحوں کی جانب سے تنقید پرجنت مرزا نے انسٹاگرام میں سٹوری پر کہا ہے کہ میں نے جاپان منتقل ہونے کی بات کیا کی، لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں ساری رات خوشی سے سو نہ سکی، لوگ پہلے خود ہی اپنی محبت اور پیار سے بلندیوں تک پہچاتے ہیں اور پھر جب کسی شخص کو شہرت اور کامیابی ملتی ہے تو آپ ہی لوگ اُسے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کسی شہرت نہ دیں یا پھر اُسے ڈپریشن کا مریض نہ بنائیں۔