ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور فارمسسٹ کی خالی 56 آسامیوں پر تقرریاں

17 Oct, 2020 | 03:34 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈرگ کنٹرولر ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور فارمسسٹ کی خالی 56 آسامیوں پر تقرریاں کر دیں ، نوٹیفکیشن جاری۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈرگ کنٹرولر، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر اور فارمسسٹ کی 56 خالی آسامیوں ہر تعیناتیاں کر دی، ڈرگ کنٹرولر بی ایس 19، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بی ایس 18 اور فارمسسٹ بی ایس 17 کی 56 خالی آسامیوں پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

  روحی فضل کو فارمسسٹ جناح ہسپتال، سعدیہ ارشد رانا کو فارمسسٹ میو ہسپتال، کومل خالد خان کو فارمسسٹ جناح ہسپتال، سعدیہ شکیل کو فارمسسٹ جناح ہسپتال تعینات کر دیا گیا، قرت العین لطیف کو فارمسسٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال، نورین اختر بھٹی کو فارمسسٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز، فرزانہ امیر کو فارمسسٹ سروسز ہسپتال، مہ پارا نور کو فارمسسٹ سروسز ہسپتال، عتیق منور کو فارمسسٹ میو ہسپتال تعینات کر دیا گیا۔

 

عمران سرفراز کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر گنگا رام ہسپتال، شوکت وہاب کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر سروسز ہسپتال، ماریہ کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جناح ہسپتال، رحیم احمد خان کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر میو ہسپتال، رانا شاہد کو فارمسسٹ سروسز ہسپتال تعینات کر دیا گیا۔

 

کمال سکندر کو فارمسسٹ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال مزنگ، عمران انور کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جناح ہسپتال، بلال یاسین کو فارمسسٹ گنگا رام ہسپتال، سعدیہ نزیر کو فارمسسٹ میو ہسپتال تعینات کر دیا گیا،احمد عثمانی کو فارمسسٹ نواز شریف ہسپتال، عفیفہ طاہرہ کو فارمسسٹ امیر الدین میڈیکل کالج، صالح محمد کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر لیڈی ولنگٹن ہسپتال، محمد اکرم رانا کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جناح ہسپتال تعینات کر دیا گیا۔

 

غلام عباس کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال، دانیال الہی چیمہ کو فارمسسٹ میو ہسپتال، سید رضوان حیدر کو فارمسسٹ گنگا رام ہسپتال، عظمیٰ خالد کو ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جنرل ہسپتال تعینات کر دیا گیا، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تمام تقرریاں میرٹ پر کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں