ایف آئی اے نے لگثرری گاڑیوں پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

17 Oct, 2020 | 01:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ایف آئی اے نے لگثرری گاڑیوں پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ۔ کروڑوں روپے کی 24 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں خلاف ضابطہ خریدنے کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لگثرری گاڑیوں پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ۔ کروڑوں روپے کی 24 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں خلاف ضابطہ خریدنے کا انکشاف۔

  آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا،  ایف آئی اے نے 2017 سے 2019 کے دوران بی ایم ڈبلیو،مرسڈیز، لیکسز، مارک ایکس ،کیمرے اور ہائی لیکس سرف گاڑیاں خریدی، آڈٹ رپورٹ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی نہیں کروائی گئی ۔ سٹاف کار رول کے تحت ایف آئی اے کا کوئی بھی افسر لگژری گاڑی رکھنے کا مجاز نہیں۔

آڈٹ رپورٹ آڈٹ حکام کی نشاہدہی پر ایف آئی اے نے 24 میں سے 8 گاڑیاں ڈی جی کسٹمز انٹیلیجنس کو واپس کیں،آڈٹ رپورٹ گاڑیوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کی تعداد 242 سے بڑھا کر 400 کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو کیس بھیجا گیا، ایف آئی اے کا آڈٹ حکام کو جواب آڈٹ حکام نے ایف آئی اے کے جواب کو تسلیم نہ کرتے ہوئے تحقیقات کر کے ذمہ دار کا تعین کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں