سکول کے اوقات کار کا غلط نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

17 Oct, 2020 | 10:42 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول کے اوقات کار کا غلط نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کی معیاد 2021 تحریر کرنے کی بجائے مارچ 2020 لکھ دی، اوقات کار کا غلط نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی سرزنش، سی ای او ایجوکیشن نے دوبارہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹی فکیشن کی نقل بھی نہ کرسکا ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول کے اوقات کار کا غلط نوٹی فکیشن کردیا۔ نوٹی فکیشن پر معیاد 2021 تحریر کرنے کی بجائے 2020 لکھ دی۔سکول ایجوکیشن نے ضلع لاہور کو سکولوں کے اوقات کار کا دوبارہ نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

اوقات کار کا غلط نوٹی فکیشن جاری کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کی سرزنش کی۔ سی ای او ایجوکیشن نے اے ڈی ایڈمن کو غلطی درست کرکے دوبارہ نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ موسم سرما کے لئے سکولوں کے اوقات کار کا نیا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق  گرلز سکولز ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے، اڑھائی بجے دوپہر چھٹی ہوگی جبکہ بوائز سکولز نو بجے لگا کریں گے، چھٹی دوپہر تین بجے ہوا کرے گی، جمعہ کے روز گرلز سکولز میں ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز بوائز سکولز میں چھٹی دوپہر ایک بجے ہوا کرے گی۔موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر سے کیا گیا۔

علاوہ ازیں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موسم تبدیل ہوتے ہی خصوصی بچوں کے لئے سکولز کے اوقات کار تبدیل کردیئے ہیں، خصوصی بچوں کے سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔

مزیدخبریں