کسٹمز کی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں، لاکھوں روپے کا سامان ضبط

17 Oct, 2020 | 12:05 AM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسسٹم حکام کی دو بڑی کارروائیاں، دبئی سے آنے والے مسافروں کے سامان سے قیمتی گھڑیاں اور قیمتی گاڑیوں کے سپیئر پارٹس برآمد، کسسٹم حکام نے سامان قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کسسٹم حکام نے دبئی سے لاہور قیمتی گھڑیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ گوجرانوالہ کا رہائشی امتیاز علی دبِئی سے لاہور آیا۔ مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 سے لاہور پہنچا۔ دوران چیکنگ مسافر سے 63 قیمتی گھڑیاں برآمد کیں، گھڑیاں مسافر نے کپڑوں کے اندر چھپائی ہوئی تھیں۔

کسسٹم حکام نے گھڑیاں قبضے میں لیکر مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ قبضے میں لی گئیں گھڑیوں کی کل مالیت 20 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری کارروائی کے دوران بیرون ملک سے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ دبئی سے آنے والے مسافر شاہد حسین کے سامان سے قیمتی گاریوں کے سپیئر پارٹس برآمد ہوئے۔

 شاہد حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 سے لاہور آیا۔ دوران چیکنگ سامان سے مرسیڈیز، بی ایم ڈبلیو اور آڈی اور ہنڈا گاڑیوں کے سپیئر پارٹس برآمد کرلیے۔ ڈپٹی کلیکٹر کسسٹم ثاقب وڑائچ کے مطابق سپیئر پارٹس کی مالیت 10لاکھ روپے سے زائد ہے۔ شاندار کارروائی پر ڈپٹی کلیکٹر کسسٹم ثاقب وڑائچ نے عملے کو شاباش دی۔

مزیدخبریں