ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’غریب افراد کی حلال رزق سے امداد کرنا دین اسلام کا اولین درس ہے‘‘

’’غریب افراد کی حلال رزق سے امداد کرنا دین اسلام کا اولین درس ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے۔ معاشرے میں انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے غربت کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ غربت معاشرے میں بگاڑ کا بڑاسبب ہے، غربت پر قابو پانے کیلئے معاشی ناہمواریوں کو دور کرنا ضروری ہے۔

معاشرے میں انتہا پسندانہ رویوں کے خاتمے کیلئے غربت کا خاتمہ ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہو، وہاں امیر اور غریب میں تفریق بڑھتی ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ غربت میں کمی کیلئے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کے عمل کو روکنا ہوگا۔

 غریب افراد کی حلال رزق سے امداد کرنا دین اسلام کا اولین درس ہے، غربت سے متعلقہ مسائل میں کمی لانے کیلئے موثر اقدامات اور ٹھوس حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer