بسام سلطان: جنوبی پنجاب کے معروف گلوکار عطاللہ خان عیسیٰ خیلوی کا نیشنل ہسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن، صاحبزادہ سانول عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیاب ہوا اور ڈاکٹرز کے مطابق 2 دن میں ریکوری ہو جائے گی۔
جنوبی پنجاب کے معروف گلوکار عطاللہ خان عیسیٰ خیلوی کا نیشنل ہسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن ہوگیا، گلوکار کے صاحبزادہ سانول عیسیٰ خیلوی نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5 دن قبل پتے میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا، گزشتہ رات ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کیا۔
دوسری جانب سانول عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ والد کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ریکوری میں 2 دن لگ جائیں گے۔