سرکاری یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجز سے متعلق بڑا فیصلہ

17 Oct, 2018 | 10:50 PM

Arslan Sheikh

اکمل سومرو: سرکاری یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجز سے متعلق بڑا فیصلہ، یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجز پر از خود داخلے کرنے پر ایچ ای سی کی جانب سے  پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے الحاق شدہ کالجز پر خود سے داخلہ شیڈول جاری کرنے پر پاپندی عائد کر دی، ملحقہ کالجز میں داخلوں کا اختیار بھی یونیورسٹیوں کو سونپ دیا گیا۔ ایچ ای سی نے سب کیمپسز کی تعداد میں اضافہ کو غیر ضروری قرار دے دیا، الحاق شدہ کالجز صرف یونیورسٹی میں آفر ہونے والی ڈگریوں میں ہی داخلہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تمام جامعات کے وائس چانسلرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ داخلوں کا اشتہار ملحقہ کالج کے بجائے یونیورسٹی جاری کرے گی،  یونیورسٹیاں ایچ ای سی ضوابط کے تحت کالجوں کو الحاق کریں۔

ایچ ای سی نے مراسلہ میں کہا ہے کہ سب کیمپسز غیر تربیت یافتہ گریجویٹس کی کھیپ پیدا کر رہے ہیں، سب کیمپسز کا معیار سماجی ترقی میں کردار ادا نہیں کر رہا، ان کیمپسز کی مش روم گروتھ کو روکنے کی ضرورت ہے۔  

مزیدخبریں