کیپٹن صفدر کی طبعیت بگڑگئی

17 Oct, 2018 | 09:35 PM

Arslan Sheikh

عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبعیت ناساز، نجی ہسپتال میں چیک اپ، ڈاکٹرز کا معدے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ، جلد ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبعیت دوبارہ نا ساز ہو گئی ہے، اس سلسلے میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے معدے کا آپریشن کیا جائے گا اور انہیں اس سلسلے میں جلد ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کاچند روز قبل بھی میڈیکل چیک اپ ہوا تھا جس میں آپریشن کرنے کے حوالے سے ڈاکٹرز نے تجاویز کا جائزہ لیا تھا۔

مزیدخبریں