ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابینا افراد کے عالمی دن پر سوشل ویلفئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب

نابینا افراد کے عالمی دن پر سوشل ویلفئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سےسوشل ویلفئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اجمل چیمہ نے نابینا افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ضلع میں ہاسٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے، نوکری کے سلسلے میں دیگر شہروں میں جانے والے نابینا اور معذور افراد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

تفصیلات لے مطابق مال روڈ سوشل ویلفیئر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفئیر اجمل چیمہ، سیکرٹری سوشل ویلفیئرعنبرین رضا، ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی، بلال جاوید جنرل مینیجر برائٹ ریز فاؤنڈیشن سمیت سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین اور نابینا افراد نے شر کت کی۔ نابینا افراد کے مسائل سے آگاہ کرنے پر صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے اعلان کیا کہ دوسرے شہروں میں کام کرنے والے نابینا اور معذور افراد کے لئے ہر ضلع میں ہاسٹل بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے اس ادارے کی بہتری کے لیے خاطر خواہ کام نہیں کیا۔

موجودہ بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکا کہا تھا کہ مختص کیے گئے 55 کروڑ کے بجٹ سے ادارے کے ویلفیئر پروجیکٹ مکمل کریں گے، فلاحی کاموں کے لیے سول سوسائٹی کے تعاون کو بھی بروئے کار لائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer