ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قبضہ مافیا کے سامنے ایل ڈی اے نے گھٹنے ٹیک دیئے

قبضہ مافیا کے سامنے ایل ڈی اے نے گھٹنے ٹیک دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ایل ڈی اے کی ناقص آپریشن پلاننگ، تاجپورہ میں قبضہ مافیا کی مزاحمت پر آپریشن ملتوی کر دیا، پولیس کی بھاری نفری اور سرکاری مشینری کو تین گھنٹے روکنے کے بعد واپسی کی راہ دکھا دی، مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کر دی۔  

تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا کے سامنے ایل ڈی اے بے بس، تاجپورہ میں ایل ڈی اے کی زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے لیے کیے جانے والے آپریشن پر شدید مزاحمت، لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر حکومت اور ایل ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کر دیا، پولیس اور بھاری مشینری کو بھی موقع پر نہ پہنچنے دیا گیا، جس پر ایل ڈی اے کے عملہ نے آپریشن کو ملتوی کر دیا۔

 عملہ نے آپریشن کیے بغیر ہی واپسی کی راہ پکڑ لی، آپریشن صبح دس بجے شروع کیا جانا تھا جس کے لیے پولیس کی بھاری نفری، ڈنڈا بردار فورس اور بھاری مشینری کو موقع پر تین گھنٹے تک کھڑا رکھا گیا اور پھر مزاحمت پر واپس بھجوا دیا گیا۔

سرکاری زمین پرقابض لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے ان زمینوں پر کاروبار کر رہے ہیں اور مقیم ہیں، ان کے پاس کاغذات اور عدالتی سٹے بھی موجود ہے مگر اس کے باوجود انہیں پریشان کیا جا رہا ہے۔