اورنج ٹرین غیر ضروری منصوبہ تھا: وزیر خزانہ پنجاب

17 Oct, 2018 | 05:49 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین غیر ضروری منصوبہ تھا، لیکن اس پر بڑی رقم خرچ ہوچکی ہے۔اس سال نہیں تو اگلے سال اسےمکمل کریں گے،  شدید مالی بحران میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبہ کوئی عوامی منصوبہ نہیں تھا اس منصوبے کا مقصد صرف شہرت حاصل کرنا تھا لیکن اس پر بڑی رقم خرچ ہوچکی اسےمکمل کریں گے۔ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے صرف نام کا لگثرری ٹیکس گاڑیوں پر لگایا تھا جس سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے محکمے کو نقصان پہنچ رہا تھا، گاڑیاں دوسرے شہروں میں جاکر رجسٹر ہورہی تھیں۔

مخدوم ہاشم کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح زراعت کے شعبے کو مضبوط کرنا ہے، زرمبادلہ بھی بچائیں گےاور کسان کو بھی مضبوط کریں گے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر ٹیکس کے لئے عدالتی فیصلے پر عمل ہوگا۔  لیکن اس کا متبادل بھی ضرور دیکھیں گے۔ تحریک انصاف کا نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں نظر آئے گا۔

مزیدخبریں