سونا مزید مہنگا ہو گیا

17 Oct, 2018 | 05:31 PM

Shazia Bashir

شہزاد خان: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان برقرار,  بدھ کے روز تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوتے ہی فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپے کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو پچاس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اکسٹھ ہزار سات سو روپے کا ہوگیا۔ بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی ایک سو پچاس روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بائیس قیراط فی تولہ کی قیمت چھپن ہزار آٹھ سو اٹھاون روپے ہوگئی۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرسونے کی قیمتوں میں اضافے سے مقامی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں