لگژری, غیر ملکی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

17 Oct, 2018 | 05:29 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) سابق حکومت کی جانب سے امپورٹڈ گاڑیوں پر عائد لگژری ٹیکس میں نمایاں کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے پرآسائش اور غیرملکی گاڑیوں کے شوقین افراد کو خوش خبری سناتے ہوئے ٹیکس میں نمایاں کمی کردی, بجٹ میں 1300 سے 1500 سی سی تک کی گاڑیوں کا لگژری ٹیکس 70 سے 15 ہزار اور 1500 سے 2000 سی سی گاڑیوں کا لگژری ٹیکس ڈیڑھ لاکھ سے صرف 25 ہزار کر دیا گیا۔ 2000 سے 2500 سی سی تک گاڑیوں کا لگژری ٹیکس 2 لاکھ سے کم کر کے ایک لاکھ کر دیا گیا جبکہ 2500 سے اوپر کی گاڑیوں کا لگژری ٹیکس 3 لاکھ روپے ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

 2016ء میں امپورٹڈ گاڑیوں پر لگژری ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے پنجاب میں امپورٹڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر تھی۔لگژری گاڑیاں رجسٹرڈ نہ ہونے سے محکمہ ایکسائز کو کروڑ روں کا نقصان ہوا ہے۔ اس ٹیکس کی وجہ سے شہری پنجاب کی بجائے وفاق و دیگرصوبوں میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔

مزیدخبریں