ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے رہنماؤں کو ہدایات دے دیں
ذرائع کے مطابق جلسے میں کارکنوں کو متحرک بنانے کیلئے بشریٰ بی بی میدان میں آگئیں اور وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے جنوبی اور پشاور ریجن اجلاسوں سے خطاب بھی کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا کہا ہے کہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام توانائی استعمال کی جائے گی، رکن صوبائی اسمبلی پانچ ہزار جبکہ رکن قومی اسمبلی 10 ہزار کارکنان جمع کرے گا۔اور احتجاج میں شامل کارکنوں کی ویڈیوز گاڑی کے اندر سے لی جائیں، مطالبات پورے ہونے تک کسی قسم کی واپسی نہیں ہوگی اور تمام مظاہرین مقرر کردہ جگہ پر موجود رہیں گے۔ہ ہر پارلیمٹرینز کا قافلہ الگ ہوگا، دوسرے قافلے کے ساتھ نہیں ملے گا، 24 نومبر کو کارکنوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کارکنوں کو ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔