ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15ویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15ویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی پندرویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا۔ 

عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ میکسیکن باکسر گارسیولوپیز کے خلاف لڑیں گے، عثمان وزیر کی میکسیکن باکسر کے خلاف انٹرنیشنل رینک فائٹ ہوگی، عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگی۔ 

پارک کمیونٹی ارینا یارک شائر عثمان وزیر اور گارسیولوپیز کے درمیان فائٹ کی میزبانی کرے گا ۔ 

 عثمان وزیر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پاکستانی شائقینِ باکسنگ کی بڑی تعداد ہے، پاکستانی شائقینِ باکسنگ سے مطالبہ ہے کہ 7 دسمبر کو سپورٹ کرنے آئیں ۔  

واضح رہے کہ عثمان وزیر 14 لگاتار انٹرنیشنل فائٹس سے ناقابلِ شکست ہیں ۔