ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کے پیش نظر سکولز ، کمرشل مارکیٹوں سمیت تفریحی مقامات پرعائد پابندیوں میں توسیع

سموگ کے پیش نظر سکولز ، کمرشل مارکیٹوں سمیت تفریحی مقامات پرعائد پابندیوں میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں سموگ کے پیش نظر سکولز ، کمرشل مارکیٹیں اور پارکس سمیت تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی ۔ 

محکمہ تحفظ ماحولیات نے تینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ۔ جس کے مطابق ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے، کلاسز تب تک آن لائن ہوں گی ۔ 

دوسری جانب تمام تر کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پارکس ، چڑیا گھر ، تاریخی مقامات ، پلاے لینڈ اور عجائب گھر چوبیس نومبر تک بند رہیں گے۔ 

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیاں جن میں کھیل ،نمائش اور فیسٹیولز پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی ۔ 

نوٹیفیکیشن کےمطابق نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ملتان اور لاہور میں تعمیرتی سرگرمییوں پر مکمل بین 24 نومبر تک ہوگا، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔ جاری کردہ سرکلرمیں بتایا گیا ہے کہ ضلع لاہور میں فائر ورکس پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی ۔ اس کے علاوہ لاہور ، ملتان ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کم کرنے کی پابندی میں بھی 31 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

 ملتان اور لاہور میں آوٹ ڈور ڈائننگ میں شام 4 بجے تک پابندی ہوگی، ٹیک اوے پر رات 8 بجے تک تمام ریسٹورنٹس پر پابندی ہوگی۔ سرکلر کے مطابق ملتان اور لاہور میں ہائیر ٹریول وہیکلز کے داخلے پر بھی چوبیس نومبر تک پابندی ہوگی ۔ اس کےعلاوہ تمام مارکیٹیں ، دکانیںاور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند کرنا ہوں گے۔ 

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب کے دیگر 16 اضلاع میں تعلیمی اداروں اور پارکوں میں عوام پر داخلے پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی،  ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنیٰ ہوگا ۔