ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’حکومت اپنی توانائیاں غیر سیاسی چیزوں میں صرف کررہی ہے ‘

’حکومت اپنی توانائیاں غیر سیاسی چیزوں میں صرف کررہی ہے ‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ حکومت لوگوں کی جان و مال کی بجائے اپنی سیاست اور کرسی بچانے میں لگی ہے، حکومت اپنی توانائیاں غیر سیاسی چیزوں میں صرف کررہی ہے ۔ 

سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیاس بلور کی وفات پر تعزیت کےلئے آیا ہوں ، الیاس بلور خطے کے سیاسی رہنما اور سماجی شخصیت تھے، الیاس بلور کی وفات پر گہرا صدمہ ہوا ۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا علم نہیں کل برطانیہ سے آیا ہوں، خیبر پختونخوا 15 سال سے سکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، اپنے ملک میں لوگوں کو مشکوک بنا دیا ہے ۔