ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے‘

’مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے، پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے . 

محمد اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے رابطہ رہتا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے 14 ماہ میں خسارہ سرپلس میں لانا خوش آئند ہے، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف عنقریب معاشی روڈ میپ عوام سے شیئر کریں گے، مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، مہنگائی اور شرح سود میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ٹیکسز کی آمدن بڑھانے کیلیے اقدامات مزید سخت کریں گے، ٹیکسز میں تنخواہ کار طبقے کی طرح اب ریئل اسٹیٹ کو شامل ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلیے تمام سیکٹرز نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، چاروں وزرائے اعلیٰ نے معیشت کی بہتری کیلیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک میں میکرو اکنامک استحکام کو مزید آگے لے کر جائیں گے، واضح کرتا ہوں یہ آئی ایم ایف کے سپورٹ کے ساتھ پاکستان کا پروگرام ہے۔ آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی باتیں ڈھکی چھپی یا نئی نہیں ہیں، آئی ایم ایف وفد کے ساتھ حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلیے تمام اہداف کو حاصل کریں گے، ملک کے تمام شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے ۔