ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقابلہ حسن ، مس یونیورس 2024 کاتاج کس کے سر پر سج گیا؟

مقابلہ حسن ، مس یونیورس 2024 کاتاج کس کے سر پر سج گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ڈنمارک کی حسینہ نےمس یونیورس 2024  کا تاج پہن لیا،120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیاتھا،وہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں
 میکسیکو سٹی میں ہفتہ کی شب سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی،مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیاتھا۔ اس کے بعد 30 حسینوں میں سے 5  فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریہ کجر تھیل ویگ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا،وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔

 نائیجیریا کی حسینہ چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پررہیں۔

  وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا جو ایک ماں بھی ہیں انہوں  نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

 واضح  رہے  اس سال مس یونیورس مقابلوں کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی،اس کے علاوہ مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کیلئے حاملہ خواتین،ماؤں اور شادی شدہ خواتین پر پابندی کو بھی گزشتہ سال ختم کردیا تھا۔ مس یونیورس مقابلے میں بیلاروس،اریٹیریا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔