سٹی 42 : آئی سی سی کی چیمپئنز ٹرافی خانپور ڈیم پرپہنچ گئی، جہاں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔
2025 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی مقابلوں کے سلسلے میں ٹرافی کی رونمائی اور شہر شہر سیر جاری ہے، ٹرافی اسلام آباد سے ٹیکسلا اور ا س کے بعد خانپور ڈیم پرپہنچ گئی ہے، چیمپئنز ٹرافی کوخانپورجھیل میں قدیمی ثقافتی کشتی کی سیر بھی کروائی گئی۔ چیمپئنز ٹرافی کے خان پور ڈیم پہنچنے پر نوجوانوں کی بڑی تعدادسمیت سکول کے بچے بھی پہنچ گئے، نوجوانوں نے ٹرافی کے ہمراہ سلفیاں اور تصاویر بنائی گئیں۔
چیمپئنز ٹرافی خانپور کے بعد پی سی بی کے وفد کی سربراہی میں ایبٹ آبادپہنچائی جائےگی۔