راو دلشاد: بھارت سموگ میں سب سے آگے آگیا۔
فضائی آلودگی میں دہلی 601 سکور سے پہلے نمبرآگیاجبکہ پاکستان کا شہر لاہور 247سکور سےدوسرے نمبرپرچلاگیا ، مشرقی ہواؤں کی تبدیلی و مصنوعی بارش سے لاہور میں سموگ انڈیکس میں کمی آ گئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جمعے کو کئے جانیوالے اقدامات و تمام اداروں کے کردار سے پنجاب کو سموگ سے نجات ملے گی۔
لاہور میں سموگ سے بچاؤکے لیے آپریشن پوری قوت سے جاری ہے ۔ لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پربدستور پابندی عائد کردی گئی، سموگ سے بچاؤکیلئےبڑی گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر سخت پابندی کا سلسلہ جاری ہے، 103بڑی گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔