ویب ڈیسک : پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے حکومت کے عائد کردہ زرعی ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے ملتان میں میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنطمیں احتجاج کریں گی، مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت نہیں ہے۔
خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ رواں برس گندم کی کاشت 30 فی صد تک کم ہونے جا رہی ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت نا ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔