ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،لاہو رپولیس کے چھاپے ،70 کارکن گرفتار

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،لاہو رپولیس کے چھاپے ،70 کارکن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری :پی ٹی آئی نے 24نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے ۔لاہور پولیس ک نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مار کر 70 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی کی 24نومبر کو احتجاج کے پیش نظر لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔۔پولیس نے شہریوں کو احتجاج کے لیے اکسانے والوں کے گھر چھاپے مارے گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی عہدیدار پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔ کارکنوں اور ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ۔ لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن میں 70 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔پولیس کی جانب سے وحدت روڑ، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مصطفی ٰٹاؤن، ستوکتلہ، کاہنہ، کوٹ لکھپت، ڈیفنس میں چھاپے مارے گئے ۔ فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، شمالی چھاؤنی، مغلپورہ، شالیمار، باغبانپورہ، مصری شاہ، اچھرہ، گڑھی شاہو میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔