دیہی خواتین کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار منصوبہ، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟

17 Nov, 2024 | 03:29 PM

راو دلشادحسین: پنجاب حکومت کی جانب سے دیہات کی ماؤں ، بہنوں کے لئے شاندار منصوبہ لانے کا فیصلہ، دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  کا دیہی خواتین کے لئے منفرد پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، جنوبی پنجاب میں 11ہزار نادار خواتین کے لئے 2 ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا گیا، دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔
ڈیرہ غازی، مظفر گڑھ،راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو بھینس اور گائیں مفت ملیں گی،ملتان، خانیوال،لودھراں،وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی دیہی خواتین کو بھی گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔
دیہی خواتین گائے اور بھینسوں پال کر روزگار کمائیں گی،لائیوسٹاک پراجیکٹ سے اچھی نسل کی گائے، بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا،12 اضلاع میں دیہی خواتین 16نومبر تک لائیو سٹاک پراجیکٹ کے لئے اپلائی کر سکتی ہیں۔

مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے،دیہات خواتین کو لائیو سٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔
ترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے،لائیو سٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کا ہدف پورا ہوگا۔

مزیدخبریں