قلات؛ سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، 7 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

17 Nov, 2024 | 03:03 PM

ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں 7 جوان وطن پر قربان ہوگئے، فورسز نے جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ 

بلوچستان کے ضلع قلات میں چوکی پر حملے میں 7 جوان شہید جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

دہشتگردوں کی جانب سے شاہ مردان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی گئی، سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 شر پسند ہلاک کردیے جبکہ 4 دہشتگرد شدید زخمی ہوئے۔

  وطن کے 7 بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

 سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلیے پُرعزم ہے اور جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

سورس : آئی ایس پی آر 

مزیدخبریں