کلیم اختر:جعلساز پاکستان اسٹاک ایکسچینچ اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں تجارت سے خاطر خواہ منافع کا لالچ دے کر فراڈ کرنے لگے، ایس ای سی پی نے عوام کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم انٹرایکٹو بروکرز گروپ کے حوالے سے خبر دار کر دیا۔
سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے مطابق انٹرایکٹو بروکرز گروپ کے نام سے کام کرنے والے ایک اور غیر قانونی پلیٹ فارم سادہ لوح شہریوں کو منافع کا لاچ دے رہا ہے۔
انٹرایکٹو بروکرز گروپ پاکستان یا بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینچ میں حصص کی تجارت کیلئے رجسٹرڈ نہیں ہے۔
متعلقہ گروپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مدد سے سادہ لوح شہریوں کو منافع کا لالچ دے کر سرمایہ کاری کرنے کیلئے امادہ کر رہا ہے۔