ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا یوٹرن، جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا یوٹرن، جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یو ٹرن، امریکی مداخلت نامنظور سے امریکی عدم مداخلت نامنظور تک کا سفر، 46 ممبران کانگرس نے صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق 46 ممبران کانگریس نے تحریک انصاف کے حق میں صدر بائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں پاکستان پر بے جا الزامات لگاتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کی طوطا کہانی دہرائی گئی۔
صدر بائیڈن کو لکھے گئے خط میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست کر کے تحریک انصاف نے اپنے ہی بیانیے کو زمین بوس کر دیا۔
خط میں اسلام آباد میں موجود امریکی سفیر اور امریکی سفارت خانے پر بھی بے جا تنقید کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ کا رویہ بدلنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
خط در خط نے تحریک انصاف کے اصل حمایتیوں سے متعلق سوالوں کے انبار لگا دیے۔ جبکہ اس خط میں نا کشمیر ، نا پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کا ذکر ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بات انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ہے تو ایسا کوئی خط کبھی کشمیریوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر کیوں نا لکھوایا جا سکے؟
یاد رہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے امریکی سفارت خانے کی سرگرمیوں کے خلاف انتہائی سخت بیانیہ بنایا ہے۔