ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے پر شاہین آفریدی غصے میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،اسپینسر جانسن کو 26 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ بیٹنگ کے آئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی غصے میں آگئے، لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی گیند کو وہ ہٹ کرنے گئے اور کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد شاہین نے غصے کا اظہار کیا اور بیٹ کو پچ پر دے مارا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، عثمان خان کی 38 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔