ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ ودھند کے باعث لاہورآنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

سموگ ودھند کے باعث لاہورآنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں سموگ اور دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔

لاہور سے دیگر شہروں میں جانے والی اور آنے والی ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ائیرپورٹ پرملکی و غیر ملکی ائیرلائینز کی 22پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 بارہ گھنٹے تاخیر شکار ہوئی۔

لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 739 بارہ گھنٹے،ابوظہبی سے لاہور انے والی پی ائی اے کی پرواز پی کے 178 ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر سے لاہور پہنچی۔لاہور سے جدہ جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 716 سولہ گھنٹے تاخیر ،لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی ائی اے کی پرواز پی کے 797 چھ گھنٹے لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

 اسی طرح لاہور سے کراچی جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 142 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار،ریاض سے لاہور آنے والی فلائٹ ناز کی پرواز ایکس وائی 317 سات گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی جبکہ شارجہ سے لاہور انے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 503 پانچ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔

لاہور سے دمام جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 742 سولہ گھنٹے تاخیر کے بعد سوموار کو آپریٹ کی جائے گی۔