ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، استعفے آ گئے

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، استعفے آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جیسے جیسے تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے دن قریب آرہے ہیں پارٹی میں اختلافات بڑھ رہے ہیں، پی ٹی آئی پشاور کی ضلعی تنظیم میں اختلافات  سامنے آ گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پشاور سٹی کے سینیئر نائب صدر ملک اسلم اور جنرل سیکرٹری تقدیر علی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، تقدیر علی نے اپنا استعفے کا باضابطہ اعلان ویڈیو پیغام میں کیا۔سینیئر نائب صدر نے بھی ہاتھ سے لکھا اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کردیا، ضلع  پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اوراختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں۔

 دوسری جانب  ذرائع کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں مرکزی رہنما مصروف ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی پشاور ریجن ارباب عاصم کا کہنا تھا کہ پارٹی میں معمولی اختلافات آتے رہتے ہیں، عہدوں کی تقسیم کا مسئلہ ہے جوحل ہو جائے گا۔