فاران یامین:ٹریفک حادثات جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد کا عالمی دن،سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کہتی ہیں اس دن کا مقصد ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنااور ٹریفک حادثات کی وجوہات اور غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے ۔
ہر سال دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہوتی ہیں،حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہماری غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کیوجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ حادثات ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سی ٹی اولاہور عمارہ اطہرنے حادثات میں جاں بحق یا زخمی ہونیوالوں کی یاد کے عالمی دن پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سال 2023 میں 392 افراد جبکہ رواں سال 288 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے،ٹریفک قوانین خصوصاََ ہیلمٹ انفورسمنٹ،کم عمر اور ون وے پر زیروٹولرنس سے 104 زندگیوں کو محفوظ کیا گیا،ان کامزید کہنا تھا کہ 70 سے 80 فیصد حادثات ٹریفک رولز کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔