ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن پر پیغام، مریم نواز شریف نے کہا ان سب کےلئے دعا مغفرت ،جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں،پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے،حادثات سے بچاؤ کیلئے 600 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں،مخصوص خدمت مراکز پر ٹریفک پولیس ماہرین کی نگرانی میں ڈرائیورز ٹریننگ پروگرامز جاری ہیں،ٹریفک ایکسیڈنٹ متاثرین کے لئےریسکیو 1122 سروسز کو مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں۔
پاکستان کی پہلی ائیر ایمبولینس سروس مریضوں کو گولڈن اور میں منتقل کر رہی ہے،ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لیے ذمہ داری نبھانی ہوگی،اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد عادت بنائیں۔